• news

 افغانستان : نجی شعبے کا الیکٹرانک ویزا سسٹم بحالی کے لیے سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش 

کابل(نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کی بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس صدارتی محل کے مرمرین محل میں منعقد ہوا۔ نجی شعبے کی جانب سے وزارت خارجہ کے لیے الیکٹرانک ویزا سسٹم کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی اجلاس میں پیش کیا گیا، ایک جامع بحث کے بعد وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کو ٹاسک سونپا گیا کہ وہ کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ مذکورہ منصوبے کے قانونی، تکنیکی اور معاشی تجزیے اور اس اجلاس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور اجلاس منعقد کرے اور دو ہفتوں میں رپورٹ بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پیش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن