ہماری سلیکشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کی جاتی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے:وہاب ریاض
لاہور(سپورٹس رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہیے۔وہاب ریاض نے ماڈل ہائی اسکول کا دورہ کیا جس میں انہوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیے تھا۔ تبدیلیاں حل نہیں ہیں، یہ ٹیم کافی عرصے سے اکٹھے کھیل رہی ہے، اگر یہ ٹیم اکٹھا رہ کر پرفارم نہیں کر پائی تو تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔مشیر کھیل نے کہا کہ ہماری سلیکشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کی جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جو تبدیلی کرنا چاہتا ہے انہیں کرنی چاہیے۔ کھلاڑیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی پرفارمنس کو ہدف تنقید بنانا چاہیے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا ٹور ہمیشہ سے مشکل ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس سے اس ٹور میں اثرانداز ہونا ہوگا۔وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے تیاری کررہا ہوں اس سے پہلے کچھ لیگز میں بھی کھیلتا ہوا نظر آو¿ں گا۔