• news

فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ صرف ورلڈکپ کیلئے کھیل رہا ہوں:شعیب ملک

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں کرکٹ صرف آئندہ ورلڈکپ کے لیے کھیل رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں۔ مجھے ویسٹ انڈین کے سابق بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔ آل راﺅنڈر نے کہا کہ میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں کرکٹ صرف ورلڈکپ کےلئے کھیل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے میں بابر اعظم کے خلاف ہوں ۔ ایسا بالکل نہیں ہے۔ بابراعظم اچھے پلیئر ہیں۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابراعظم پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن