دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس ،فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل ایڈوکیٹ قمر عنایت راجہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔