• news

ہائیکورٹ نے پانی کے ریٹ مقرر کرنے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں کو غیر ضروری قرار دیکر نمٹا دیا 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بنچ نے نگران حکومت کی جانب سے بلوں میں پانی کے ریٹ مقرر کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کو غیر ضروری قرار دیکر نمٹا دیا۔ وکلاءاپیل کنندگان نے مﺅقف اپنایا کہ نگران حکومت کا کام عام الیکشن کروانا ہے۔ نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلا سکتی ہے۔ نگران حکومت پا لیسی معاملات میں مداخلت نہیںکر سکتی ہے۔ نگران حکومت نے غیرقانونی بلوں پر واٹر ریٹ مقرر کر دیئے۔ سنگل بنچ نے انکی درخواستوں کو غیر ضروری قرار دے کر مسترد کر دیا۔ عدالت نگران حکومت کی جانب سے پانی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن