9 مئی واقعات،شیخ رشید کی پٹیشن پر اعتراضات ختم، نمبر لگا کر فکس کرنے کا حکم
راولپنڈی(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے 9 مئی کے واقعات کی ایف آئی آر کیخلاف شیخ رشید کی رٹ پٹیشن پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے نمبر لگا کر درخواست فکس کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شیخ رشید کی رٹ پٹیشن پر اعتراضات ختم کئے۔