فیروز والا: سسر کی بہو‘ اوباش کی 2 بچوں سے زیادتی
فیروزوالہ (نامہ نگار) کالا خطائی روڈ کی آبادی فتح ریان میں سسر محمد رمضان نے اپنی بہو (ث) کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی، ملزم فرار ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی علی رضا کی رپورٹ پر محمد رمضان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وقوعہ کہ روز ملزم رمضان نے اپنی بہو کو گھر میں اکیلے پا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ درندہ صفت نوجوان راشد نے ایک ہی محلہ کے دو کمسن طالب علم (ح) ساڑھے چھ سالہ اور (الف) چھ سالہ کو بازار سے چیز لے کر دینے کے بہانے ایک حویلی میں لے جا کر دونوں کے ساتھ زیادتی کی۔ دونوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے۔ ایک نجی ہسپتال کے ملازم حماد نے اپنی والدہ کی مدد سے ہسپتال کی ملازمہ (ش) کے ساتھ شادی کرنے کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ کئی ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ دوشیزہ حاملہ ہو جانے پر ملزم نے اسے گولیاں دے دیں جس سے دوشیزہ کی حالت غیر ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم اپنی والدہ سمیت دونوں فرار ہو گئے۔ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔