ڈینگی‘139 کے نئے مریضوں کی تصدیق‘شیخو پورہ میں ڈی سی آفس کا ملازم ہلاک
لاہور‘شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی ‘اے پی پی)پنجاب کے سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران139 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ پیر کو جاری رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11ہزار سات سو 26 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5151کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ ایڈ ریکوائرڈ ہسپتال میں ڈینگی کے پانچ مریض زیر علاج ہیں ڈینگی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ کا ملازم میاں عامر ادریس انتقال کر گیا اس کی عمر 42 برس تھی۔