سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔