متعدد وارداتیں‘ 4 کاریں‘ موٹر سائیکلیں چوری: موڑ کھنڈا میں 3 کروڑ کا ڈاکہ
لاہور+ موڑ کھنڈا (نامہ نگاران) ڈاکو¶ں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا کے علاقے میں امجد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈاکو¶ں نے 5 لاکھ 45 ہزار‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں دانش اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 18ہزار‘ طلائی زیورات اور موبائل فون، غازی آباد میں جمیل سے 3 لاکھ 10 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاو¿ن میں عاطف سے 2 لاکھ 20 ہزار‘ موبائل فون، شیراکوٹ میں واجد سے 2 لاکھ اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں اقبال سے 60 ہزار‘ موبائل فون، جنوبی چھاو¿نی میں وسیم سے 25 ہزار‘ موبائل فون، گلبرگ میں فیصل سے 10 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا اور ساندہ سے چار کاریں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی، سندر، شالیمار، نواں کوٹ اور فیکٹری ایریا سے 9 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ دریں اثناءتھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں درجن سے زائد ڈاکو غلہ منڈی موڑکھنڈا کے رائس ڈیلر شیخ احمد علی کے گھر گھس گئے۔ سکیورٹی گارڈز کو قابو کر کے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر شیخ احمد علی کے بیٹوں شہزاد اور وقاص اور دیگر اہل خانہ اور بچوں کو گولی مار دینے کی دھمکی دیکر ایک کمرہ میں جکڑ دیا اور سارے گھر میں تین گھنٹے تک لوٹ مار کر کے تمام سامان کی تلاشی لیکر تین کروڑ سے زائد مالیت کے 76 تولا طلائی زیورات، 37لاکھ روپے نقدی اور آٹھ ہزار یورو، غیر ملکی اسلحہ، غیرملکی شناختی دستاویزات، کمبل، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان‘ موٹر سائیکل لوٹ کر لے گئے۔