• news

کراچی سے خیبر پی کے تک کامیاب ہونگے، ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے، پرو ا نہیں: زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے ہیں لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ سابق صدر اصف علی زرداری نے اپنے بیان میں تھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے اور تھر میں عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سابق صدر نے تھر کے عوام اپنی بہن بے نظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادی بناتے ہیں لیکن ہمارے لئے عوام ہی کافی ہے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عام انتخابات میں پی پی کراچی سے خیبر پی کے تک کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن