• news

انٹر بنک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا‘ سونے کی قیمت 1000 روپے تولہ بڑھ گئی 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 32پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر 287.55 روپے سے بڑھ کر287.87روپے ہو گئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 289روپے پر بدستور برقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 77.30 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت80.50روپے رہی۔ دوسری طرف آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 12ہزار 800روپے ہوگئی۔ اسی طرح 858روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 82ہزار 442روپے پر جا پہنچی۔

ای پیپر-دی نیشن