ڈاکٹر حمیرا طارق کی وفد کے ہمراہ منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات
لاہور (لیڈی رپورٹر ) نومنتخب سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی قیادت میں ایک وفد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی حقوق نسواں کا مکمل چارٹر رکھتی ہے،جماعت اسلامی کا منشور پاکستان کی دیہی و شہری عورت کے مسائل کا مکمل احاطہ کرتا ہے۔