• news

پاکستان میں کبھی ٹیکس کلچر کو فروغ نہیں دیا گیا:رانا منیر حسین

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف رانا منیر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی گروتھ 15سے 20فیصد ہونی چاہیے مگر ٹیکس پالیسیوں میں فقدان اور تسلسل نہ ہونے سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح انتہائی کم ہے ،پاکستان میں ٹیکس نیٹ میں آنے کے بعد اس قدر مشکلات ہیں کہ لوگ اپنے اس فیصلے پر پچھتاتے ہیں پاکستان میں کبھی بھی ٹیکس کلچر کو فروغ نہیں دیا گیا، معیشت کی ترقی کیلئے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے کی بجائے بیورو کریسی کی تجاویز پر آنکھیں بند کر کے عمل کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن