جلیل عباس کی ڈیوڈ کیمرون کو برطانیہ کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ڈیوڈ کیمرون کو برطانیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجز پر تعاون کرنے کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔