لاہور ہائیکورٹ : 11 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 11 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی، عدالت نے مجرم محمد رفیق کو بری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میںعدالت نے ٹرائل کورٹ کا 3 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ بحال رکھا۔ مجرم محمد رفیق کے خلاف تھانہ صدر قصور میں 2019ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے ریماکس دئیے کہ ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ نیگیٹو ہونے کی بنا پر سزائے موت کی سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی، اپیل کنندہ کو سزائے موت کی سزا دینا کافی سخت ہو گا۔