• news

نشتر کالونی: مرد اور خاتون کی بوری بند نعشیں ڈرم سے برآمد 

لاہور (نامہ نگار) پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون اور مرد کی بوری بند نعشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ پولیس نے دونوں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کے علاقے کماہاں روڈ کے قریب پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون اور مرد کی خون میں لت پت بوری بند نعشیں ملی ہیں۔ جس سے خوف سے وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ مقتولہ خاتون کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی ہے، جو حافظ آباد کی رہائشی تھی جبکہ مرد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ دونوں کو ڈنڈوں سے بیہمانہ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا، کسی اور جگہ قتل کر کے نعشیں نشتر کے علاقے میں ویرانے میں پھینکی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن