• news

 کرتارپور راہداری نے 76 سال بعد دو خاندانوں کو ملا دیا

شکر گڑھ (نامہ نگار) کرتارپور راہداری نے تقسیم ہند کے 76سال بعد دو خاندانوں کو ملا دیا۔ سیالکوٹ کی کرن نارائن سے ملنے اس کا ماموں زاد بھائی جسوندر سنگھ بٹالہ سے کرتارپور پہنچا۔ کرن نارائن کی والدہ شیلا تقسیم کے وقت اپنے بھائی سے بچھڑ گئی تھی۔ گذشتہ روز کرتار پور راہداری نے ایک اور خاندان کو ملا دیا۔ قیام پاکستان کے وقت سمبڑیال، سیالکوٹ میں بیاہی گئی بٹالہ جالندھر کی کرن نارائن کی والدہ شیلا رانی اپنے بھائیوں سے بچھڑ گئی تھی۔ گزشتہ روز شیلا رانی کی بیٹی کرن نارائن سے ملنے اس کے ماموں زاد بھائی جسوندر سنگھ کا خاندان بٹالہ بھارت سے کرتارپور پہنچا۔ دونوں خاندان مل کر بہت خوش ہوئے اور کرتارپور راہداری کی تعمیر پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن