• news

سی ایم ایچ کھاریاں کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان انور قتل

گجرات (نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر کے سی ایم ایچ کھاریاں کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کو قتل کر ڈالا‘ تفصیل کے مطابق ڈاکٹر ذیشان انور ڈاکٹر عثمان جمیل کے ہمراہ ڈیوٹی پر جانے کیلئے ساتھی ڈاکٹر سید شعیب کا سروس موڑ کے قریب گاڑی روک کر انتظار کر رہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر ناکامی پر فائرنگ کر دی۔ ایک گولی ان کے سر پر لگی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سول لائن نے مقتول ڈاکٹر کے کزن عامر حفیظ کی رپورٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن