پرنسپل سیکرٹری کی غیر قانونی تقرری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمہ میں پرویز الہی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔