ترکیہ: جھگڑے پر شوہر کی بیوی‘ 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے شہر استنبول میں اوزگور نعمان نامی نوجوان نے پہلے بیوی اور پھر تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مارلی لیکن اسے بچالیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق بدنصیب خاندان استنبول کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔ فائرنگ کی آواز سن کر ہمسایوں نے پولیس کو بلایا۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ماں اور تینوں بچوں نے دوران علاج دم توڑ دیا جبکہ باپ کو بچالیا گیا جس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد پہلے ان کی اور پھر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔