• news

بھارت نیوزی لینڈ کو ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دےکر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے 4 وکٹوں پر 397 رنز بنائے۔ روہت شرما ٹیم 47 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ شبمن گل 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ویرات کوہلی نے117 رنز کی اننگز کھیلی ۔ شریاس آئیر 105 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 39 رنزبناکر ناقابل شکست رہے جبکہ سوریا کمار یادیو نے ایک رن بنایا۔ ٹم ساو¿تھی نے 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ لی۔ 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیرل مچل نے 134 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو فائنل میں نہ پہنچا سکے۔کین ولیمسن نے 69 رنز بنائے جبکہ گلین فلپس 41 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، ڈیون کونوے اور ریچن رویندرا نے 13 ، 13 رنز بنائے۔ ٹم ساو¿تھی 9 ، مچل سینٹنر 8 اور لوکی فیرگوسن نے 6 رنز بنائے، ٹام لیتھم صفر پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ مارک چپمین اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 ،2 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 327 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ محمد شامی نے 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ لی۔ محمد شامی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
 بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ویرات کوہلی نے پہلے سیمی فائنل میں ریکارڈ توڑا۔کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں میچ میں عبور کیا۔ویرات کوہلی ون ڈے کیر یئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں سکور کر چکے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ورلڈکپ 2023 ءکے پہلے سیمی فائنل میں چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انکے ورلڈکپ میں 50 چھکے مکمل ہوگئے ہیں، روہت شرما 27 اننگز میں 50 چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 34 اننگز میں 49 چھکے لگائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن