بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا سرکاری اراضی قبضہ کیس میں جیل سے رہا
اوکاڑہ (نامہ نگار) اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال نے عدالت عالیہ کی طرف سے خاور مانیکا کی ضمانت منظور کرنے پر ایک لاکھ روپے کے 2مچلکے جمع ہونے پر رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ خاور مانیکا کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے خلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں زمین حاصل کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج تھا۔ مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف خاور مانیکا نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت عالیہ نے 13 نومبر کو ان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت عالیہ کے حکم کی روشنی میں اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال نے ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ خاور مانیکا کے وکلاءنے مچلکے جمع کرا دیئے جس پر عدالت نے رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ جیل حکام نے روبکار ملتے ہی خاور مانیکا کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
خاور مانیکا رہا