• news

ہفتہ کو مارکیٹس 3بجے کے بعد کھلیں گی:محسن نقوی،کسانوں کو جدیدمشینری،مصنوعی بارش کیلئے اقدامات،چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت

لاہور( نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کا سموگ میں کمی کے لئے ماحول دوست اقدام۔ فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پرداخلے پر پابندی ہوگی۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان آج معاہدہ طے پاگیا۔ وزیر اعلیٰ آفس میں محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایکسل لوڈ رجیم پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، زائد وزن والے ٹرالرکسی بھی صورت موٹروے اور ہائی ویز داخل نہیں ہونگے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور موٹروے پولیس انفارمیشن کے تبادلے اور قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کریں گے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مفاہمت کی یاداشت کی پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ یقینا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاو¿ں کو فری رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اورفری رجسٹریشن کی مدت گزرنے کے بعد غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاو¿ں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کے وسط میں ٹراما سنٹر کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کے تعاون سے ٹراما سنٹر بنانے کے لئے تیار ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنایا جارہا ہے۔ متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرکے ہمراہ کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD)کاآج اچانک دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مقبول باقر کے ہمراہ دل کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، مریضوں اور ڈیوٹی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔کارڈیک کے لئے جدید مشینری وآلات کا بھی معائنہ کیا۔ معیاری سہولتوں کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس قسم کے ہسپتالوں کی ملک کو ضرورت ہے۔ دوسری طرف نگران وزیراعلیٰ سندھ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات، گنے کی قیمت اور کچے میں گرینڈ آپریشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موسم سرما کی آمد سے دریا میں پانی کم ہورہا ہے، جلد ڈاکوں کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، وزراء اعلی میں اتفاق۔ ملاقات کے دوران کچے میں آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اوروزراء اعلی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ موسم سرما کی آمد سے دریا میں پانی کم ہورہا ہے، جلد ڈاکوں کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کچے میں مشترکہ آپریشن کیلئے ضروری اسلحہ کے بندوبست کیا گیا ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے آئی جیز جیسے ہی تیاریاں مکمل کریں گے تو آپریش شروع کردیں گے۔ جبکہ وزیراعلی پنجا ب محسن نقوی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بزرگان دین کے مزارات کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مزارات کی تزئین وآرائش اور اپ گریڈیشن کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ عقیدت مندوں کیلئے مزید سہولتیں میسر ہوں گی۔اجلاس میں حضرت داتاگنج بخش ، بی بی پاک دامن،حضرت بابا بلھے شاہ حضرت شاہ شمس تبزیز،حضرت بابا فرید گنج شکر، حضرت موسیٰ پاک شہید اور حضرت جلال الدین شاہ بخاری کے مزارات کی تعمیر و بحالی و تزئین آرائش پربریفنگ دی گئی حضرت بابافریدگنج شکر، حضرت بابا بلھے شاہ اورحضرت شاہ شمس تبریز کے مزارات کی تعمیر و بحالی و تزئین آرائش کا کام جنوری تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ حضرت موسیٰ پاک شہیدکے مزار کی اپ گریڈیشن فروری تک مکمل ہو گی۔ آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ ہفتے کے روز تعلیمی ادارے،سرکاری اورنجی دفاتر بندرہیں گے اور ہفتے کے روز مارکیٹیں دوپہر 3بجے کے بعد کھلیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں 12مقامات پر سموگ میں کمی کے لئے سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے۔ اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔مصنوعی بار ش برسانے کے لئے بہاو¿ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان او رپنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا۔ بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم کو مشاورت کے لئے لاہور آنے کی دعوت دی ہے۔چینی قونصل جنرل کے تعاون سے چینی ماہرین کی مشاورت سے سموگ پرقابو پانے کے لئے ریسرچ او رٹیکنالوجی استعمال میں لائیں گے۔ سموگ میں کمی کے لئے پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔ پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی۔لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دیاہے۔ محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاو¿ن کاحکم دے دیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ نوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید مشینری دیں گے تا کہ آئندہ سالو ں میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔ بینکوں کے ساتھ ملکر کسانوں کے لئے جدیدمشینری خریدیں گے۔ بہاو¿ الدین ذکریا یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، سپارکو اور دیگر وفاقی اداروں سے مصنوعی بارش کے لئے مشاورت کی جارہی ہے۔ پنجاب بھر میں 95فیصد سے زائدچنگ چی رکشے بغیر رجسٹریشن چلائے جارہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن