• news

شوگر ملز نے حکومت سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد (نوئے وقت رپورٹ) شوگر ملز نے مزید اڑہائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا گنے کرشنگ سیزنگ کے آغاز نے انڈسٹری کو نازک صورتحال میںڈال دیا ہے۔ چینی کی بین الاقوامی ترسیل کے انتظامی اقدامات سے سپلائی میں خلل آ رہا ہے۔ حکومت سے درخواست ہے ٹی سی پی کے ذریعے فاضل سٹاک خرید کر صنعت کو پہنچائے اور سٹاک کو سٹرٹیجک ریزرورز کے طور پر رکھا جائے۔ حکومت 7 لاکھ ٹن اضافی چینی کی دوسری قسط برآمد کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن