بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
اسلام آباد‘ لاہور(وقائع نگار‘ خبر نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیر سماعت درخواست پر بشری بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کی۔ درخواست کسی اور بنچ کے روبرو مقرر کرنے کی استدعاکردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران بشری بی بی کے وکیل نے کہاکہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے روبرو مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آرہے ہیں، ہماری استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بنچ میں ہیں انہیں کسی اور کو منتقل کیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں ۔ایسے نہ کریں،چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں،ایسا نہیں ہے جو فیصلے بھی ہیں وہ آپ چیلنج ہو سکتے ہیں کئے ہوئے بھی ہیں۔ عدالت کے سامنے بنچ پر اعتراض کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل ، اسلام آباد بار کونسل،اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جبکہلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسوںکی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین کو 20 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔درخواست میںمﺅقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف شوہر کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے سے قبل کوئی کیس نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔