• news

توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا معاملہ‘ ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست نمٹا دی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے معاملے میں وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن و دیگران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 1990ءسے تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مﺅقف اختیار کیا کہ عدالت نے وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن و دیگر کو توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 1947ء سے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی احکامات پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن