75برس پرانی لکیروں کے پیچھے چل کر تھک چکے، منافقانہ کرداروں کی پیروی نہیں کرینگے: فضل الرحمن
مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے نوشہرہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 سال ہم نے پرانی لکیروں کی پیروی کی‘ ہم تھک چکے ہیں‘ ہم اب ان عناصر کے منافقانہ کرداروں کی مزید پیروی کیلئے تیار نہیں۔ ایک مسلمان کا خون جو حرام ہے اسے حلال تصور کیا جا رہا ہے۔ انسان کی جان و مال‘ عزت و آبرو محفوظ نہیں۔ جس ملک میں عزت و آبرو کا تحفظ نہیں وہاں حکومت کرنے کا حق نہیں۔ عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا۔ ملک میں معاشی بدحالی آ چکی‘ امن کو تباہ کر دیا گیا۔ آزادی اس وقت ہو گی جب انسانوں کی غلامی سے آزاد ہو کر اﷲ کی غلامی کریں گے۔