• news

چینی، امریکی صدور کی ملاقات: عسکری روابط اور اینٹی ڈرگ تعاون گروپ کے قیام پر اتفاق

سان فرانسسکو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن سے چینی ہم منصب نے سان فرانسسکو میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں میں چار گھنٹے تک بات چیت چلی۔ دونوں رہنماﺅں نے عسکری روابط اور اینٹی ڈرگ تعاون گروپ کے قیام پر اتفاق کیا۔ چین تائیوان کشیدگی جیسے امور پر پیش رفت نہیں نہ ہوسکی۔ یوکرائن‘ مشرق وسطیٰ میں ابھرتے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلقات بحال کرنے اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ جوبائیڈن نے مسابقت کو تنازعات میں بدلنے سے روکنے کے ضرورت پر زور دیا۔ باہمی گفتگوکی قدر کرتا ہوں۔ کسی غلط فہمی کے بغیر ایک دوسرے کو واضح طورپر سمجھیں۔ امریکی صدر غزہ میں کشیدگی روکنے کیلئے ایران کے ساتھ چین کا اثر ورسوخ استعمال کرنے کے خواہاں ہیں۔ شی جن پنگ نے کہا ایک دوسرے سے منہ موڑ لینا کوئی آپشن نہیں۔ چیلنجز کے باوجود تعلقات میں بہتری آئی۔ تصادم کے خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن