• news

پاک افغان سرحد، پاسپورٹ کی شرط پر عملدرآمد شروع

کوئٹہ (اے پی پی) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ایک دستاویزاتی نظام رائج کر دیا ہے جبکہ بارڈر پر پاسپورٹ کے اجرا پر کامیابی سے عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جان اچکزئی نے مزید کہا کہ چمن پاسپورٹ آفس میں تقریباً 1000 پاسپورٹ ٹوکن جاری کیے گئے اور 200 پاسپورٹ ڈیلیور کیے گئے ہیں اور قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس بھی مکمل طور پر فعال ہے۔ ریاست پاکستان نے تمام پریشر کے باوجود ایک دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔ ایک دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد کا کریڈٹ نگران وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور وزیر اعلی بلوچستان کو جاتا ہے۔ غیرقانونی تارکین وطن کو ایک بار بارڈر پار کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس پہنچ سکیں۔ آئندہ بارڈر کراسنگ پاسپورٹ کی موجودگی سے مشروط ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن