• news

شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگران وزیر تجارت سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگران وزیر تجارت سے مدد مانگ لی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کو خط لکھتے ہوئے جلد ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر تجارت اضافی چینی کی برآمد کا معاملہ وفاقی حکومت سے اٹھائیں، شوگر انڈسٹری سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس سال جنوری میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی تھی، اضافی چینی کی برآمد سے 40 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ شوگر ملز کے پاس 31 اکتوبر 2023 تک 11 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ تھا، چینی کا اضافی سٹاک 2 ماہ سے زائد عرصے تک چلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن