• news

پاکستان رکن ایگزیکٹو بورڈ یونیسکو منتخب‘ سب سے زیادہ ووٹ دینے پر شکریہ: پاکستانی سفارتخانہ فرانس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے 2023 ءتا 2027 ءمنتخب ہو گیا۔ پاکستان نے اپنے گروپ میں موجود تمام ارکان سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتخانہ فرانس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں ووٹ اور سپورٹ پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ مشترکہ مقاصد کیلئے تمام رکن ممالک سے ملکر کام کرتے رہیں گے۔ بیان کے مطابق پاکستان یونیسکو کے اہم کردار کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو تعلیم اور سائنسی علوم کے ذریعے وہ عالمی امن اور ترقی کے حصول کیلئے ادا کر رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن