• news

ڈیفنس کار حادثہ‘ ملزم نے دفعہ 302 ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

 لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ پر ملزم نے مقدمے میں 302 کی دفعات شامل کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ درخواست میں مﺅقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم کی عمر 18 برس سے کم ہے۔ آئین پاکستان ہر شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت نگران وزیر اعلی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے۔

ای پیپر-دی نیشن