رواں سال ایف آئی اے نے 16 ملین مسافروں کا اندراج کیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) رواں سال کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 16 ملین مسافروں کا کامیابی سے اندراج کیا۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران 5.7 ملین پاکستانی اور 1.7 ملین غیر ملکی پاکستان آئے جبکہ 6.7 ملین پاکستانی شہری اور 1.8 ملین غیر ملکی پاکستان سے روانہ ہوئے۔ سٹاپ لسٹ میں شامل 2878 ملزمان کو مختلف ائر پورٹس سے گرفتار کیا گیا۔