ویمنز فٹبال ٹیم کا پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ
اسلام آباد (خبر نگار) ویمنز فٹبال ٹیم، الشمس فٹبال کلب ہنزہ نے آفیشلز کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کیا۔ سینٹ کے اعلی حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں خوش آمدید کہا- حکام نے وفد کو سینٹ میوزیم کا دورہ کرایا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔