حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے: وصی شاہ
اسلام آباد (خبر نگار) وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور بہتر تعاون اور روابط کے ذریعے شعبہ سیاحت سے متعلقہ مسائل کو ایک مشترکہ کوششوں کے لئے حل کرنے کی خواہاں ہے۔ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن میں مشہور میڈیا ہاﺅس وارنر برادرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔