• news

بی آئی ایس پی کو ملک کا بہترین ادارہ بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کو ملک کا بہترین ادارہ بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ سرگودھا کی جامع مسجد قاسم العلوم میں بی آئی ایس پی کے عملے کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ 93 لاکھ ضرورت مند خاندانوں کی خدمت کرنا ایک عظیم مقصد اور عبادت کے مترادف ہے۔ تخفیف غربت اور پسماندہ طبقے کو بااختیار بنانے کے بی آئی ایس پی کے مشن کا اعتراف کرتے ہوئے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت 83 لاکھ بچے وظائف حاصل کر رہے ہیں، جس سے سکولوں میں بچوں کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن