چیمبر سماعت فیصلے میں کہیں نہیں لکھا سپریم کورٹ کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی: صدر بار
لاہور (خبر نگار) صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے کہا ہے کہ چیمبر سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں یہ کہیں نہیں لکھا ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ تحریری فیصلے میں صرف یہ لکھا ہوا کہ نہ تنہا چیف جسٹس اور نہ ہی کوئی جج، اپنے چیمبر میں قواعد کے برخلاف کوئی حکم جاری کر سکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہماری رائے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مذکورہ معاملے کے حوالے سے جو کارروائی کی وہ قانونی کارروائی نہیں تھی اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ شہزاد شوکت نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر معاونت کیلئے طلب کرے گی تو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ضرور اپنی خدمات پیش کرے گی۔