• news

گوجرانوالہ: غیرقانونی طریقہ سے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے نوجوان انسانی سمگلرز کے ہتھے چڑھ گئے۔ بھوکے پیاسے نوجوانوں پر انسانی سمگلرز کے بےہمانہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ہاشمی کالونی کا رہائشی وسیم، الیاس کالونی کا خالد اور تھیڑی سانسی کا وقاص چند روز قبل جاوید نامی ایجنٹ کے ذریعے یورپ کےلئے روانہ ہوئے تھے۔ تینوں نوجوان راستے میں انسانی سمگلرز کے ہتھے چڑھ گئے۔ درندہ صفت انسانی سمگلرز نے انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں پہلے سے متعدد نوجوان قید تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام نوجوانوں کو نیم برہنہ کر کے ملزمان ڈنڈوں اور مختلف طریقوں سے بیہمانہ تشدد کرنے کے ساتھ ورثاءسے پیسے منگوانے کی ڈیمانڈ بھی کر رہے ہیں۔ تشدد کے دوران نوجوان ہاتھ جوڑ کر معاف کرنے کےلئے منت سماجت کر رہے ہیں مگر بے رحم انسانی سمگلرز کو ان پر کوئی ترس نہیں آ رہا بلکہ وہ صرف پیسوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن