30 سال قید کے سزا یافتہ قاتل کو محض موٹاپے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا
روم (نیٹ نیوز) خطرناک حد تک موٹاپے کا شکار ایک اطالوی شہری جو اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 30سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا‘ حال ہی میں جیل سے رہا کر دیا گیا کیونکہ ججوں نے فیصلہ دیا کہ جیل کا کھانا اسے سلاخوں کے پیچھے ڈائٹ پر رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ 2017ءمیں دیمتری فریکانو نامی شہری کو اس کی گرل فرینڈ کو بحث کے دوران قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔