نگران حکومت کے سموگ پر قابو پانے کیلئے لانگ ٹرم اقدامات شروع :ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرجمال ناصر نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے لانگ ٹرم اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ سموگ سے سانس، گلے کی بیماریوں اور دیگر الرجیز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کے علاج کیلئے ہسپتالوں میں ضروری دوائیں وافر مقدار میں مہیا کر دی گئی ہیں۔لاہور میں پہلی ماحولیاتی لیبارٹری قائم کرنے کیلئے جلد ہی کام شروع کیا جا رہا ہے۔یہ لیبارٹری فضا میں آلودگی کے اجزاءکا تعین کرے گی۔ گزشتہ روز سموگ پر قابو پانے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات بارے میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ سموگ کم کرنے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کیلئے ضروری اقدامات کی خاطر چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے اور بہاو¿ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا۔ لاہور میں 12مقامات پر آئیونائزیشن فلٹرز لگائے جائیں گے جو آلودگی کم کرنے کیلئے فضا میں نمی کا چھڑکاو¿ کریں گے۔ پنجاب بھر کے پمپوں پر غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ تیز کردی گئی ہے۔