• news

محکمہ معدنیات میں انسانی وسائل کو حقیقت پسندانہ بنانے کا عمل مکمل

لاہور(نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر معدنیات اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ معدنیات میں انسانی وسائل کو حقیقت پسندانہ بنانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہیومن ریسورس ریشنلائزیشن ایکسرسائز میں محکمہ معدنیات، ڈائریکٹر جنرل مائنز، چیف انسپکٹر آف مائنز اور مینجنگ ڈائریکٹر پنجمن نے حصہ لیا۔ محکمہ معدنیات پنجاب میں 100 کے قریب غیر ضروری اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے 17 اسامیوں کو ری ڈیزگنیٹ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ سیکرٹری مائنز بابر امان بابر نے کہا کہ انسانی وسائل کو حقیقت پسندانہ بنانے کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کا مکمل خیال رکھا گیا۔ دریں اثنا نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمے میں غیر ضروری اسامیوں کے خاتمے اور صرف انتہائی ضروری پوسٹس پر بھرتی سے محکمانہ امور میں بہتری آئے گی۔ اس اقدام سے حکومتی خزانے پر کروڑوں روپے کا غیر ضروری بوجھ بھی کم ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن