پچیسواں کانوکیشن:یو ایم ٹی ملک کو بہترین تعلیمی خدمات دے رہے ہیں:گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر،لیڈی رپورٹر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز اپنے پچیسویں کانوکیشن 2023ءکا انعقاد جو ہر ٹاو¿ن کیمپس لاہور میں کیا جس میں کل3799 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ 3083 بیچلر، 33 1ماسٹر، 553 ایم ایس/ایم فل اور 30 پی ایچ ڈی ہولڈرزکو ڈگریاں دی گئیں۔ ڈاکڑ سرور حسین نے ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظم پڑھی۔ تقریب میں محمد بلیغ الرحمن گورنر پنجاب، ابراہیم حسن مراد صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، معدنیات پنجاب، CEO DEVSINCعثمان آصف، چیئرمین یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد عمر مراد، وائس چیئرمین فاروق سلمان مراد،ریکڑیو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، قائم مقام صدر یو ایم ٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) جاوید حسن، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی، رجسٹرار سلیم عطا، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد، ڈائریکٹر ایچ آر عرفان باجوہ، ڈینز، ڈائریکٹرز سمیت ہزاروں طلباءاور انکے والدین نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا یو ایم ٹی ملک کو بہترین تعلیمی خدمات دے رہے ہیں۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے کانووکیشن میں شرکت کرنے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، نے کہا کہ نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر ملک کا مستقبل سنوارنا ہوگا۔