سیکرٹری مائنز کا ایکسل لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب بابر امان بابر نے پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ معدنیات کے تمام فیلڈ آفیسرز گاڑیوں میں اوورلوڈنگ روکنے کیلئے اقدامات کریں اور معدنی کانوں سے میٹریل اٹھانے والی گاڑیاں مقررہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ یقینی بنائیں۔ معدنی کانوں اور ریت والے مقامات پر مقررہ حد سے متعلق معلومات آویزاں کی جائیں۔ مقررہ حد سے زیادہ وزن لوڈ کرنے سے سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ 2 ایکسل والے ٹرک پر لوڈنگ کی حد 17.5 ٹن جبکہ 3 ایکسل پر 27.5 سے 29.5 ٹن تک ہے۔ 4 ایکسل والے ٹرک پر زیادہ سے زیادہ 39.5 ٹن لوڈنگ کی جاسکتی ہے۔