• news

فیروزوالہ:ڈاکٹر پلیتھہ ماہی پالے نے ٹی بی کلینک کا افتتاح کردیا

 فیروز والہ( نامہ نگار )ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ سری لنکن نڈاد ڈاکٹر پلیتھہ ماہی پالے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹی بی جیسی موذی بیماری میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ مفت ادویات کی سہولت اور بیماری کی تشخیص کیلئے ٹی بی کلینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد پرویز اقبال ڈی ایچ او شیخوپورہ ڈاکٹر فہد وحید اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر فیاض بٹ ،ڈاکٹر سجاد حفیظ ڈاکٹر ہمایوں کاظم اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال فائزہ کنول بھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن