حلفیہ کہتاہوںشاہین کو کپتا ن بنوانے کبھی لابنگ نہیں کی : شاہد آفریدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائے جانے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حلفیہ کہتاہوں میں نے شاہین کو کپتا ن بنانے کی کبھی کوئی بات نہیں کی ، نہ کبھی لابنگ کی ، میں ان چیزوں میں نہیں پڑتا اور نہ ہی مجھے شوق ہے ۔ ٹی ٹونٹی کپتان بنائے جانے کے بعد افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حلفیہ کہتاہوں کہ شاہین کو کپتان بنانے کیلئے کبھی کوئی بات نہیں کی ، وزیراعظم سے ملاقات میں بھی کہا تھا کہ بابراعظم کو تبدیل نہ کریں ، ذکا ءاشرف نے بھی جب رائے جانی تومیں نے یہی کہا کہ بابر کو کپتانی سے نہ ہٹایا جائے۔ اگر کپتان بدلنا ہی ہے تو محمد رضوان کو لے آئیں۔ میں چاہتا تھا کہ شاہین کو کپتانی سے دور رکھوں ، میں نے کپتانی کی ہے ، محمد یوسف نے کی ہے ، ہم سب نے کپتانی کی ہے ، کپتانی کا اختتام ٹھیک نہیں رہا، مجھے پتا تھا کہ بابراعظم کےساتھ یہ ہونا ہے ، آخر میں کپتان کےساتھ یہی ہوتا ہے ۔ میرا شاہین کا رشتہ ایسا ہے لوگ کہیں گے کہ شاید سپورٹ کررہاہے یا لابنگ کر رہاہے ، میں حلفیہ کہتاہوں کہ میں نہ ان چیزوں میں پڑتا ہوں اور نہ ہی مجھے شوق ہے ۔شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹی کا کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنائے جانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔