پشاور ریجن کی ٹیم فاٹا کو ہرا کر پاکستان کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور ریجن نے فاٹا ریجن کو پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 44 رنز سے شکست دیدی۔ فائنل میں پشاور کا مقابلہ کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان آج ہونےوالے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ پہلے سیمی فائنل میں فاٹا نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی جس نے 7 وکٹوں پر 245 رنز بنائے۔جواب میں فاٹا کی ٹیم 41.1 اوورز میں 201 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔پشاور کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے 69 ‘عادل امین نے 56 رنز بنائے۔شاہد عزیز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔فاٹا کی اننگز میں تین وکٹیں صرف 59رنز پر گرگئیں اس مرحلے پر سلمان خان جونیئر نے 46 رنز بنائے جس کے بعد کپتان خوشدل شاہ 42 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔