• news

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف دفاعی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف دفاعی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشن کے ترجمان کے مطابق جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان پہنچے ۔ جنرل سینڈرز پاکستان کے چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ جنرل سینڈرز دیگر دفاعی مصروفیات کے علاوہ لاہور میں برطانوی اور پاکستانی فوج کی پولو ٹیموں کا میچ بھی دیکھیں گے۔ یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ اچھے دفاعی تعلقات کو برقرار رکھنے کے عزم کا حصہ ہے،جن کا مشاہدہ گذشتہ 12 مہینوں میں ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن