• news

سموگ ‘ لاہور سمیت 10 اضلاع میں آج سمارٹ لاک ڈاون ‘سکول، کالجز بند‘ بازار سینما‘دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جاسکیں گے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سموگ کے باعث آج سمارٹ لاک ڈاو¿ن ہوگا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اضلاع میں ہفتے کو لاک ڈاو¿ن ہوگا جس میں لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاو¿الدین شامل ہیں۔ ان تمام اضلاع میں آج بروز ہفتہ نقل وحرکت محدودہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیزبندرہیں گے، آن لائن کلاسز کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے بازار، دکانیں، جم، سینماگھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جاسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن