جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرا دی
واشنگٹن (نیٹ نیوز) جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت( آئی سی سی) میں شکایت درج کرا دی۔ جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں ریفرل دائر کیا ہے۔ جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا کا کہنا ہے اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، جہاں ہزاروں فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں اور ہسپتال اور عوامی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور یقین ہے عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرےگی۔